113

سابق خاتون آول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر چترال کے مختلف مساجد میں قران خوانی اور اظہار تعزیت

چترال ( نمائندہ  آوازچترال ) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی روح کے ایصال ثواب کیلئے چترال کے مختلف مساجد میں قران خوانی کی گئی، جمعہ کے روز شاہی مسجد چترال میں قاری شبیر احمد نے اجتماعی دعاء کرائی ۔جس میں سابق ضلعی صدر پی ایم ایل این سید احمد خان ، تحصیل صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ ، سینئر نائب صدر فضل الرحیم و دیگر کے علاوہ مختلف مکاتب فکر فاتحہ خوانی میں شرکت کی ۔Image may contain: 5 people, including Kamal A Jamil, people sitting اسی طرح جامع مسجد شاہی بازار چترال میں مولانا اسرار الدین الہلال کے زیر سرپرستی قران خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ جبکہ دروش میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت قاری جمال عبد الناصر نے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کرایا ۔ Image may contain: 3 peopleچترال کے مختلف مکاتب فکر نے سابق خاتون اول کی وفات پر انتہائی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اور غمزد ہ خاندان خصوصا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔Image may contain: 2 peopleImage may contain: 3 people, people sitting and indoor

Facebook Comments