تازہ ترین

چترال کے ایم این اے اور ایم پی اے مختلف محکموں کے سیکرٹریز سے ملاقات کرکے چترال کے مسائل پیش کئے

پشاور(نمائندہ آوازچترال )چترال سے متحدہ مجلس عمل کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور مولانا ہدایت الرحمن نے چترال کے مختلف بنیادی اھمیت کے مسا ئل پر سیکرٹری محکمہ ایرییگیشن، سیکرٹری واٹر اینڈ پاور ، سیکرٹری پبلک ھیلتھ، سیکرٹری صحت( health )، چیف انجنیئر پبلک ھیلتھ، چیف انجنیئر واٹر اینڈ پاور اور ڈائیریکٹرتعلیم ( education )خیبر پختونخوا سے ان کے دفاتر میں ملاقاتیں کیں اور اپر چترال میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ ، ریش بجلی گھر کی دوبارہ تعمیر ، اپر چترال ٹرانسمشن لائین بچھانے، ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن ہسپتالوں کی حالت زار بالخصوص تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال ارندو ، تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال وریجون موڑکہو میں ڈاکٹرز کی تعیناتی، دروش ، بروز ، چترال، نشکو، مدک، زیزدی، کشم ، چپاڑی، کارگیں اور ڈب وکیسوکے واٹر چینلز کے مسائل پر گفتگو ہو ئی متعلقہ سیکرٹریز نے ان مسائل کو حل کرنے بالخصوص اپر چترال کے بجلی کے جملہ مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دھانی کی اور ریش بجلی گھر کو بھی جلد بحال کرنے کے سلسلہ میں فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی کرائی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button