تازہ ترین

معروف ماہرنفسیات پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی ایک روزہ دورے پر ہفتے کے دن چترال پہنچ رہے ہیں۔گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے ہال میں ‘ذہنی صحت ‘کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر دیں گے

چترال (نمائندہ آوازچترال ) ملک کے معروف ماہرنفسیات پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی ایک روزہ دورے پر ہفتے کے دن چترال پہنچ رہے ہیں جس کے دوران وہ گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے ہال میں ‘ذہنی صحت ‘کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر دیں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے احاطے میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائیں گے جہاں وہ ذہنی مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کہاکہ چترال کے نوجوانوں میں خودکشی کی بڑھتی ہوئی واقعات کے پیش نظر ڈاکٹر خالد مفتی کا دورہ چترال انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ لیکچر اور میڈیکل کیمپ کے لئے انتظامات کو آخری شکل دئیے جارہے ہیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button