تازہ ترین

نئی حکومت نے وفاقی بجٹ میں دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

ئی حکومت نے وفاقی بجٹ میں دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ آج بروز جمعرات انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دے گی، کابینہ وزرات کیڈ ختم کرنے سمیت سات رکنی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ترقیاتی بجٹ 140 ارب روپے کی کمی کے ساتھ 800 کی بجائے 660 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔تبدیلی سرکار نے لیگی حکومت کا دیا گیا ریلیف واپس لینے کی تیاری کرلی ہے، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، کابینہ کی منظوری کے بعد یہ بل قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ سے منظور کرایا جائے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کی صبح گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں وزارت کیڈ کو ختم کرنے، صحت سے متعلقہ امور وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو منتقل کرنے اور چئیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔موبائل فون پر ڈیوٹی 6 فی صد تک کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ منی بجٹ میں پانچ ہزار اشیاء پر ڈیوٹی بڑھانے کے ساتھ ویلتھ ٹیکس میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔کابینہ ریگولیٹری اداروں کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس کے قیام اور اثاثہ جات کی ریکوری یونٹ کی منظوری بھی دے گی جبکہ پاکستان نیوی ایکٹ 1961 میں ترمیم بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button