تازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع چترال کی طرف سے بیگم کلثوم نواز صاحبہ کی وفات پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار

چترال (آوازچترال رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع چترال کی جانب سے ایک اخباری بیان میں نویدالرحمن چغتائی ایڈوکیٹ (صدر پاکستان مسلم لیگ ن چترال) اور صفت زرین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن چترال اور کابینہ کے دیگر ارکان اور کارکنان نے بیگم کلثوم نواز صاحبہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرتے ہو کہا کہ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز صاحبہ کو اپنی جوار رحمت میں بلند مرتبہ عطا فرمائیں۔ اور اُن کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔ اُنہوں نے کلثوم نواز صاحبہ کی وفات کو ملک و قوم کے لیے بڑا سانحہ قرار دیا اورآذاد جمہوریت کے لیے اُن کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button