ۭاب کیا مسئلہ ہے، ہو جائے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی!! اگر کرپشن ثابت ہو جائے تو پھر۔۔شہباز شریف نے عمران خان کو لاہور میٹرو اور پشاور میٹرو کی تحقیقات کاچیلنج دے دیا

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اب وزارت داخلہ آپ کے پاس ہے آپ میٹرو کے حوالے سے ہم پر الزامات لگاتے رہیں ہیں اور آپ نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر آپ پشاور میٹرو کا بھی ذکر کر دیتے۔ شہباز شریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے لاہور میٹرو کے 70ارب روپے میںبننے کا الزام عائد کیا، آپ نے پانامہ سکینڈل میں خاموش رہنے کیلئے مجھ پر 10ارب رشوت دینےکا الزام عائد کیا ، آپ نے مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ اب آپ کی حکومت ہے آپ وزیراعظم پاکستان ہیں اور آپ کے پاس وزارت داخلہ کا بھی قلمدان ہے ، اعلان کریں شفاف تحقیقات کا تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے اور اگر مجھ پر ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو پھر میں ہر سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں۔