ایم پی اے وزیرزادہ کاواٹر سپلائی اسکیم موردیر میں علاقہ عمائیدن کے طرف سے غبن کی شکایات کے سلسلے میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ اور چیف انجینئر سے ملاقات
چترال( نمائندہ آوازچترال)چترال سے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے گذشتہ روز سیکرٹری پبلک ہیلتھ اور چیف انجینئر سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں اپر چترال کے موردیر واٹرسپلائی اسکیم کے بارے علاقہ عمائیدن کے شکایات کے بارے میں اُن کو آگاہ کیا ۔جس پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ نے علاقہ عمائیدن کی شکایات کو دور کرنے کی یقینی دہانی کی۔ایم پی اے وزیر زادہ نے چیف انجینئر سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کی ۔ملاقات میں کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ 7دن کے اندر انجینئر کے ساتھ واٹر پراجیکٹ سائڈ کا دورہ کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرینگے۔اس موقع پر ایم پی اے وزیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئیندہ پبلک ہیلتھ کے پینے کے پانی کے کسی بھی اسکیم میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔اُنہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد چترال میں جتنے بھی پینے کے پانی کے پراجیکٹس سائڈوں کاخود وزٹ کرکے عوامی شکایات کو دور کرینگے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز عمائیدن موردیر نے واٹرسپلائی اسکیم میں 76لاکھ غبن کی تحققات کرنے، پبلک ہیلتھ انجینئرننگ کے زمہ دار افیسران،ٹھیکہ دار اور اے سی کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس کی تھی۔