43

ایم پی اے چترال وزیر زادہ اور سرتاج احمد خان کا انسپکٹر انوسٹگیشن چترال سلطان بیگ کی حادثے میں جان بحق ہونے پر انتہائی افسوس اور صدمے کا اظہار

چترال (  نمائندہ آوازچترال) ایم پی اے چترال وزیر زادہ اور سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد نے ایک تعزیتی پیغام میں انسپکٹر انوسٹگیشن چترال سلطان بیگ کی حادثے میں جان بحق ہونے پر انتہائی افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ اور اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔پشاور سے اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ انسپکٹر سلطان بیگ ایک دیانتدار ، فرض شناس پولیس آفیسر اور ہمارے بھائی تھے ۔ اُن کی اچانک وفات سے عوام چترال اور پولیس ایک مخلص ، مہربان اور فرض شناس آفیسرسے محروم ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ناگہانی موت پر ہم اُن کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اور اللہ سے صبر و استقامت کی دُعا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ، کہ انہوں نے مرحوم انسپکٹر کی تعزیت کیلئے پشاور میں پرسنل سٹاف آفیسر ٹو انسپکٹر جنرل پولیس علی اکبر سے ملاقات کی ۔ اور مرحوم انسپکٹر کیلئے فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آئی جی سے مرحوم انسپکٹر کے لئے اسپیشل ایوارڈ اور امداد کی فراہمی کے ساتھ بچوں کی ملازمت اور تعلیم کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے ۔ اور آئی جی آفس نے مکمل یقین دھانی کی ہے ۔ جبکہ ڈی پی او چترال سے بھی اس حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ۔ انہوں نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

Facebook Comments