52

اطلاع ، 9ستمبر سے11ستمبر تک دروش میں بجلی بند رہیگی …پیسکو حکام

چترال ( نمائندہ آوازچترال) دروش اور اس کے مضافات میں 9ستمبر کے صبح پانچ بجے سے لے کر 11ستمبر صبح 5بجے تک 48گھنٹوں کے لئے بجلی بند رہے گی ۔ پیسکو کے ہیڈ آفس سے   جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق جوٹی لشٹ سے میرکھنی کے درمیان لائن میں ایک مقام پر ٹاؤر پول کے ساتھ ٹرانسپوز پول کی تنصیب کی وجہ سے جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن کی کنکشن کو منقطع کرنا ناگزیر ہوجائے گی جس کی وجہ سے دروش میں بجلی کی سپلائی نہیں ہوسکے گی ۔ پیسکو نے بجلی کی بندش کی وجہ سے اہالیاں دروش کو پہنچنے والی تکلیف کے لئے پیشگی معذرت کا اظہار کیا ہے

Facebook Comments