تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کم از کم میٹرک اور ناظم کیلئے بی اے کے برابر ڈگری لازمی قرار دیا گیا

پشاور ( آوازچترال رپوٹ ) حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق آئندہ مقامی حکومتوں میں الیکشن لڑنے کیلئے تعلیمی معیار مقرر کیا گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے مطابق آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کم از کم میٹرک پاس ہونا لازمی ہوگا ۔ فیصلے کے مطابق جنرل کونسلر کیلئے تعلیم کا معیار میٹرک، نائب ناظم کیلئے ایف اے اور ناظم کیلئے بی اے کے برابر ڈگری کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اوریہ قانونی 3ستمبر 2018سے نافظ العمل ہوگا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button