تازہ ترین

آوی   میں یونیورسٹی کے طلبہ  کی تنظیم ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ فورم  کی طرف سے  ایک علمی پروگرام کا انعقاد

یجو کیشنل ڈیو یلپمنٹ160160 فورم آوی کے نوجوانوں کی طرف سے منعقدہ علمی160 پروگرام 160کی وداد

گزشتہ دنوں160 سب ڈویژن مستوج کے خوبصورت سر زمین آوی160160 میں یونیورسٹی کے طلبہ160 کی تنظیم ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ فورم 160کی طرف سے160 ایک علمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

160پروگرام کا باقاعدہ آغاز160 اظہر الدین نےتلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد سوہانہ اور اس کی ساتھیوں نے160 پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا160 اور 160گورنمنٹ مڈل سکول آوی کے طلباء نے مہمانان ِ گرامی کو خوش آمدید160 کہا ۔

پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے تنظیم کے جنرل سیکرٹری اور160 پشاور یونیورسٹی کے طالب علم عرفان الدین نے160 کہا کہ عرصے سے آوی کے نوجوانوں کو ایک علمی پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت شدت 160کے ساتھ محسوس ہو رہی تھی ہے۔خوش قسمتی سے ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ فورم آوی نے اس ضرورت کو آج پورا کیا ۔ اس تنظیم کا بنیادی مقصد تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کریئر کے انتخاب میں ان نوجوانوں160 کی مدد اور تعلیمی میدان میں کامیاب بچوں اوربچیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔اس کے علاوہ اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہم گوناگونی کو قبول کرکے تکثیریت کو فروغ160 دیں گے۔

ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ فورم آوی کے صدر سید وسیم160160 اکرم نے جو کہ نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے طالب علم ہے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے ذریعے ہم اپنے علاقے کے نوجوانوں160 کے تعلیمی کاموں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ160 اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد کرکے جو گولز ہم نے سیٹ کیے ہیں ان کو حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

تقریب160 کے مہمان مقرر آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کے اسٹوڈنٹس کاؤنسلر محمد جلال الدین شامل نے160 ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ فورم آوی کے عہدران کی کاوش کو سراہا اور انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا160 کہ جو مقاصد آپ نے اس تنظیم کے لیے رکھے ہیں ان میں تعلیم کو اولیت حاصل ہے160 ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ160 کے مطالعے سے ہی ہم پر واضح ہوتا ہے کہ علم مذہبی اور معاشرتی حوالے سے انسان کی ترقی160 میں کتنا اہم کردار ادا کرتا ہے ۔انہوں نے کریئر کاؤنسلنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ160 طلباو طالبات کے وژن کو وسعت دینے کے حوالے سے160 کرئیر کاؤنسلنگ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔اس سے نہ صرف میڈیکل اور انجینئرنگ کی فیلڈ بلکہ ہر فیلڈ میں بندہ نام پیدا کرسکتا ہے ۔

ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر شیر وزیر صاحب نے160 اپنے زمانے میں مشکل حالات کا موجودہ زمانے سے موازنہ کرتے ہوئے160 کہا کہ روایتی ٹیچنگ کا انداز آج کے دور میں مکمل تبدیل ہوگیا ہے ۔ آج ہمیں نوجوان نسل کو جدید زمانے کے تقاضوں کے مطابق تعلیم اور تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایجوکیشنل فورم کے نوجوان کو اس حوالے سے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

۔ اس فورم کےذریعے ہم نوجوان نسل کی ہمہ جہت تعلیمی ترقی کے حوالے سے کام کریں گے ۔

تنظیم کی طرف سے160160 تعلیمی میدان160 میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباؤ طالباتکو انعامات160 سے بھی نوازا گیا ۔آخر میں آغا اسرار نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور پرتکلف ظہرانے کے بعد پروگرا م اپنے اختتام کو پہنچا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button