تازہ ترین

نئے پاکستان میں انتہائی غریب عوام سے بڑی سہولت چھیننے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ خبر سنتے ہی پاکستان کے کروڑوں غریبوں پر دل حلق میں آ گئے ہیں کیونکہ غریب پاکستانیوں کو یوٹیلٹی سٹورز سے ہی سستے داموں اشیاء خوردوش ملتی تھیں۔آج نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو خریداری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری بند ہونے کے باعث لوگوں کو اشیا کی دستیابی بند ہوجائے گی۔آج نیوز کے ذرائع کے مطابق نئی حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا یہ پہلا قدم ہے جس کے بعد مرحلہ وار اس ادارے کو ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کے اس اقدام کے باعث 14 ہزار ملازمین کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز اس لئے قائم کئے گئے تھے کہ یہاں سے غریبوں کو سستے داموں اشیاء خوردونوش ملتی تھیں اور کروڑوں پاکستانی اس سہولت سے مستفید ہو رہے تھے لیکن اب غریب عوام سے یہ سہولت چھیننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رمضان المبارک میں بھی غریب عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے سب سے زیادہ ریلیف دیا جاتا تھا۔اس سے قبل حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ تنخواہ دار ملازمین کو ٹیکس میں دی گئی رعاعتیں ختم کی جائینگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button