کیا نئے پاکستان کاوزیر اعظم واقعی ملٹری سیکرٹری کے گھر رہ رہا ہے؟ معروف صحافی نے حقیقت آشکار کر دی

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم ہاﺅس میں نہ رہنے کا اعلان کیا جس کے بعد ان کی رہائش کیلئے جگہ منتخب کرنے کا ٹاسک شروع ہوا تاہم عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس میں واقع ملٹری سیکرٹری کے گھر کو اپنی رہائش گاہ بنانے کا فیصلہ کیا اور عہدہ سنبھالنے کے دو دن بعد وہاں شفٹ ہو گئے ۔
انتہائی دلچسپ امر یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر دو تصاویر گردش کر رہی ہیں ایک نوازشریف کی اور ایک عمران خان کی، دونوں ہی تصاویر ایک ہی کمرے کی ہیں اور پیچھے سارا کا سارا فرنیچر بھی ایک جیسا ہے، جس پر بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا نوازشریف بھی ملٹری سکرٹری کے گھر میں رہتے تھے یا پھر عمران خان وزیراعظم ہاوس میں رہ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ تصاویر ڈان نیوز کے سابق صحافی عمر قریشی کی نظروں سے گزریں تو وہ بھی پریشان ہو گئے اور انہوں نے ٹویٹر پر اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں پوری طری سے تذبدب کا شکار ہوں کہ کیا نواز شریف بھی ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہ رہے تھے ؟ “۔