ریسکیو1122 نے عید الاضحیٰ کے دوران مختلف نوعیت کی 702ایمر جنسیز میں خدمات فراہم کی
پشاور ( آوازچترال رپورٹ ) خیبر پختونخواایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے عید الضحیٰ کے دوران مختلف نوعیت کی 702ایمر جنسیز میں خدمات فراہم کیں ۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے عید کے ایا م کے دوران بین الاقومی طرز کی سہولیات پشاور، مردان ، نوشہرہ ، کوہاٹ ، ایبٹ آباد ، ہری پور، ڈی آئی خان، سوات ، چترال اور چارسدہ کے عوام الناس کو فراہم کیں ۔ ڈائریکٹر جنر ل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122نے عید کے 2 دنوں میں 193 ٹریفک حادثات ، میڈیکل کے 442، آگ وجرائم کے13 ،13، گرنے کے 31 ،ڈوبنے کے 8اور چھت گر نے کے 2واقعات رونما ہوئے ۔ ریسکیو 1122نے 710زخمیوں اور مریضو ں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس دوران 14افراد جاں بحق بھی ہوئے ۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف سیاحتی مقامات پر میڈیکل کیمپس اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں بھی تعینا ت کی گئیں جبکہ حفاظتی طور پر مختلف جگہوں پر عوام الناس کی آگاہی کے لیے تشہیری بینرز بھی آویزں کیے گئے ۔ ریسکیو 1122کی جانب سے حفاظتی اقدامات کو عوام الناس کی جانب سے بے حد سراہا گیا ۔