مجھے رضیہ بٹ کے ناول نہ سنائو۔۔سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی تعریف سن شیخ رشید ریلوے افسر پر برس پڑے ، وفاقی وزیر کے غیر مہذب روئیے کیخلاف ریلوے افسر نے بڑا قدم اٹھا لیا
اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)مجھے رضیہ بٹ کے ناول نہ سنائیں، ن لیگی دور حکومت میں ریلوے میں ہوئے کاموں کی تفصیلات سن کر شیخ رشید کا پارہ ہائی ہو گیا، چیف کمرشل منیجر ریلوے حنیف گل کو جھاڑ پلا دی، ریلوے افسر نے وفاقی وزیر کے روئیے کو غیر مہذب اور نان پروفیشنل قرار دیتے ہوئے دو سال کی چھٹی کی درخواست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے ریلوے کا چارج سنبھال لیا ہےاور اس دوران ان کو ریلوے حکام کی جانب سے بریفنگز دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر میںوفاقی وزیر اطلاعات یخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے حکام کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شیخ رشید احمد کو بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ دیتے ہوئے چیف کمرشل منیجر ریلوے حنیف گل نے جب وفاقی وزیر ریلوے کو بتایا کہ پچھلے سال کئی ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جن کی بدولت ریلوے کا خسارہ کم ہو گیا ہے تو اس پر شیخ رشید احمد بھڑک گئے اور دوران بریفنگ غیر مہذبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ریلوے افسر حنیف گل کو کہا کہ مجھے رضیہ بٹ کے ناول نہ سنائیں اور نہ ہی میرے سامنے کسی وزیر کی تعریف کریں۔ شیخ رشید کے غیر مہذبانہ اور غیر شائستہ روئیے پر حنیف گل نے وفاقی وزیر کے روئیے کے خلاف درخواست دیدی ہے اور اس میں موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے نے ان کیساتھ غیر مہذبانہ اور غیر شائستہ اور نان پروفیشنل رویہ اختیار کیا ہے ۔ بریفنگ دیتے ہوئے چیف کمرشل منیجر ریلوے حنیف گل نے جب وفاقی وزیر ریلوے کو بتایا کہ پچھلے سال کئی ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جن کی بدولت ریلوے کا خسارہ کم ہو گیا ہے تو اس پر شیخ رشید احمد بھڑک گئے اور دوران بریفنگ غیر مہذبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ریلوے افسر حنیف گل کو کہا کہ مجھے رضیہ بٹ کے ناول نہ سنائیں اور نہ ہی میرے سامنے کسی وزیر کی تعریف کریں۔ شیخ رشید کے غیر مہذبانہ اور غیر شائستہ روئیے پر حنیف گل نے وفاقی وزیر کے روئیے کے خلاف درخواست دیدی ہے اور اس میں موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے نے ان کیساتھ غیر مہذبانہ اور غیر شائستہ اور نان پروفیشنل رویہ اختیار کیا ہے ۔حنیف گل نے دو سال کی چھٹی کی بھی درخواست دیدی ہے ۔ حنیف گل کا کہنا ہے کہ وہ شیخ رشید احمد کے ساتھ اس روئیے کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔