50

صدارتی انتخاب؛ عارف علوی، اعتزاز احسن اور فضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ) تحریک انصاف کے عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کےلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک اسلام آباد ہائی کورٹ اورچاروں صوبائی ہائی کورٹس میں جمع کرائے جاسکتے تھے۔پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، ان کے ہمراہ خورشید شاہ، شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ تھے۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ میں عارف علوی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔پیپلز پارٹی کے سوا دیگر اپوزیشن جماعتوں نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے، ان کے کاغذات نامزدگی بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں مولانا عبدالغفورحیدری اورراجہ ظفرالحق نے جمع کرائے، اس موقع پران کے ہمراہ اکرم خان درانی، حاصل بزنجو اور احسن اقبال بھی تھے۔

Facebook Comments