الخدمت فاونڈیشن چترال کااوسیک میں سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی کارواٸیوں میں حصہ، متاثریں سیلاب کیلئے اشیاء خوردنوش پہنچائےگئے
چترال( آوازچترال رپورٹ)گذشتہ روز اوسیک دروش میں سیلابی تباہ کاریاں کی وجہ سے 14 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 44 گھروں کو جزوی طور پر نقصاں پہنچا۔ واقعے کی خبر ملتے ہی امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد کی سرپرستی میں عیدالاضحٰی کے دن بھی عید کی پرمسرت خوشیوں کو ترک کرکے الخدمت فاونڈیشن چترال کے محترم نوید احمد بیگ اور جنرل سیکریٹری عرفان عزیز دیگر رضاکاروں کے ہمراہ امدادی کارواٸیوں میں حصہ لیتے ہوئے متاثریں سیلاب کیلئے اشیاء خوردنوش باہم پہنچائے۔ متاثریں سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد نے کہا کہ افت کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی چترال اپکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یہ یقین دہانی کرائی کہ انشاءاللہ منتخب نمائندگان جلد سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرین گے اور بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کریں گے۔ صدر الخدمت فاونڈیشن چترال جناب نوید آحمد بیگ نے متاثریں سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن چترال اپ لوگوں کو مصیبت سے نکالنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ اں کا مزید کہنا تھا کہ بحالی کے کاموں میں بھی الخدمت فاونڈیشن چترال سبقت لے جائے گی۔ پروگرام میں شریک قاری وقار احمد خطیب جامع مسجد منصورہ نے الخدمت فاونڈیشن چترال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حدمت خلق کے اداروں میں الخدمت فاونڈیشن وہ ادارہ ہے جو ہر جگہ متاثریں کی داد رسی کو سب سے پہلے پہنچتا ہے۔ اخر میں ناظم ویلج کونسل اوسیک عمران الملک نے جماعت اسلامی چترال اور الخدمت فاونڈیشن چترال کا تمام متاثریں کی نما ئندگی کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔