52

میری بدنصیبی کہ۔۔شیخ رشید بالآخر دل کا ملال زبان پر لے ہی آئے وزارت ریلوے کے بجائے کونسی وزارت چاہتے تھے، نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عمران خان سے بڑا گلہ کر دیا

راولپنڈی( آوازچترال رپورٹ) ملک سے جرائم ختم کرنا چاہتا تھامگر ریلوے کی وزارت مل گئی، پنڈی بوائے شیخ رشید احمد دل کی بات زبان پر آخر لے ہی آئے، وزارت داخلہ نہ ملنے کا شکوہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور حکمران جماعت تحریک انصاف کے اتحادی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد دل کی بات زبان پر لے آئے اور انہوں نے وزارت داخلہ نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے ملک سے جرائم ختم کرنا چاہتا تھا مگر ریلوے کی وزارت مل گئی۔

Facebook Comments