تازہ ترین

تبدیلی کے نعرے ہوا میں اُڑ گئے، عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد اپنے حلقے میں ایسا کام شروع کر دیا کہ جان کر عمران خان بھی شدید مشتعل ہو جائیں گے منگل‬‮ 21 اگست‬‮ 2018 |

لاہور ( آوازچترال رپورٹ) پنجاب میں تبدیلی آئے نہ آئے لیکن تونسہ شریف میں تبدیلی آ گئی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد تونسہ شریف میں تین ہیلی پیڈز بھی تیار کر دیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جلد ہی اپنے آبائی گاؤں بارتھی کا دورہ کریں گے اور نجی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے تونسہ شریف جائیںگے جہاں تین مختلف علاقوں میں ہیلی پیڈز بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تونسہ شریف کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں بارتھی جائیں گے، جہاں وہ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار اپنے آبائی گھر میں دُنبے کی قربانی کریں گے اور شاہ سلیمان کے دربار پر حاضری بھی دیں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button