تازہ ترین

حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن عیدالاضحی کے چھٹیوں کی وجہ سے بڑھاکر 27اگست کردیا..سلیم خان

چترال (  آوازچترال رپورٹ) چترال سے صوبائی اسمبلی کے سابق رکن وصوبائی وزیر اور پی پی پی کے ضلعی صدر سلیم خان نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی طرف سے گرم چشمہ اور ضلعے کے دوسرے علاقوں میں آلو ضلعے سے باہر لے جانے پر ٹیکس عائد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غنڈہ ٹیکس قرار دیا ہے۔ اور حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن عیدالاضحی کے چھٹیوں کی وجہ سے بڑھاکر20اگست سے 27اگست کردیا۔اگر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس نہیں لیاگیا۔تووادی لٹکوہ کے عوام اُن کے خلاف سڑکوں پرآئیں گے کوئی بھی ناشگوارواقع پیش آئے اُن کی تمام ترذمہ داری تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پرعائد ہوگی۔انہوں نے کہا اس حوالے سے صوبائی متعلقہ حکام رابطہ کرنے کی کوشش کررہاہوں غریب عوام پرلگائے گئے غیرقانونی ٹیکس کامکمل خاتمہ ہوجائے ۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس اور ٹی ایم او قادر ناصر مبینہ طورپر ٹھیکہ دار کے ساتھ ساز باز کرکے عوام پر یہ ٹیکس عائد کیا ہے جسے کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔اگرضلعی انتظامیہ اس پرسنجیدگی اختیارنہیں کی تو27اگست کے بعدعوام احتجاج میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔کے خلاف پورا چترال سراپا احتجاج ہوگا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button