پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس آفیسران کی اسامیوں کیلئے سایکالوجیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا
پشاور( آواز رپوٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ی ایم ایس آفیسران )ان سروس کوٹہ) کی آسامیوں کے لئے سائیکالوجیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو 28اگست 2018کو صبح ساڑھے دس بجے -2-فورٹ روڈ پشاور صدر میں واقع خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ہال B(نزد گورنر ہاؤس ) میں منعقد کئے جائیں گے۔ تحریری امتحانی میں اہل قرار دےئے گئے تمام اُمیدواروں کو مذکورہ ٹیسٹ کے دوران اپنے اصلی قومی شناختی کارڈ، بلیو بلیک پوائنٹر، پنسل اور کلپ بورڈ ساتھ لانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں ۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔دریں اثنا مجاز حکام نے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا محمد اسرار (PCS-SG-BS-19)کو تبدیل کرکے اُن کو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواتعینات کردیا ہے جبکہ سیکرٹری محکمہ زراعت محمد اکبر خان (PCS-SG-BS-20)کو فوری طورپر اُن کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کر دیا گیا ۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشیمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کر دہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔