تازہ ترین

دھمکیاں دیں اور کنٹینر کی ترغیب دی ،عمران خان کی تقریر سے لگا جیسے ان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ نے وزیراعظم کو ہی کھری کھری سنادیں، سنگین دعوے

اسلام آباد( آوازنیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم تقریر سے ایسا لگا کہ جیسے ان کی تربیت لالوپرساد نے کی ہو۔نومنتخب وزراعظم عمران خان کی سترہ اگست کو قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی قومی اسمبلی میں پہلی تقریر سے بہت مایوسی ہوئی، عمران خان کی تقریر وزیراعظمکی تقریر نہیں تھی بلکہ نومنتخب وزیراعظم کی تقریر سے لگا کہ وہ بھاٹی چوکر جلسہ کررہے ہیں، ہمیں امید نہیں تھی کہ عمران اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں دھمکیاں دیں اور کنٹینر کی ترغیب دی اگر یہ نیا پاکستان ہے تو پھر اللہ اس پر رحم کرے،عمران خان قائد اعظم کو اپنا آئیڈیل کہتے ہیں لیکن ان سے کچھ نہیں سیکھا،عمران خان کی تقریر سے لگا جیسے کہ ان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button