تازہ ترین

عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کر دیا

چترال(آوازنیوز)تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے عثمان بزدار کو نامزد کر دیا ہے۔بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں پارٹی قیادت کے دیگر سینئر رہنمائوں نے شرکت کی ہے جبکہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان بھی اہم مشاورت ہوئی ہے۔تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کر دیئے گئے ہیں۔عثمان بزدار مشرف دور میں تونسہ کےنائب تحصیل ناظم رہ چکے ہیںجبکہ ان کے والد تین مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔ عثمان بزدار نے الیکشن2018 میں 27ہزار 27ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے اور پیپلز پارٹی کو شکست دی تھی۔عثمان بزدار جنوبی پنجاب محاذ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں جبکہ 2002 سے 2008 تک وہ ق لیگ سے منسلک بھی رہ چکے ہیں۔تجزیہ نگار معیدپیرزادہ نے کہا کہ یہ بہت حیران کن ہے کہ ایک ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا جا رہا ہے جو ماضی میں کبھی وزیر نہیں رہا اور نہ ہی اس کا کوئی انتظامی تجربہ ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ق لیگ کے مرکزی ہنما چودھری پرویز الہیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو چکےہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button