56

کپتان کا سادگی اپنانے کا جھوٹ بے نقاب

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)عمران خان کے وزیراعظم ہائوس پہنچنے سے قبل ہی انتہائی پرتعیش چھ گاڑیاں وزیراعظم ہائوس پہنچا دی گئیں۔ نجی ویب سائٹ کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل ہی انتہائی پرتعیش چھ مرسٹڈیز گاڑیاں وزیراعظم ہائوس پہنچا دی گئی ہیں۔ مرسڈیز S600’’مے بائیچ‘‘گاڑیاں ریاست کےمہمانوں اور وزیراعظم کے معیار کے مطابق بکتر بند اور بم پروف ہیں۔ جبکہ ایک گاڑی کی قیمت 18کروڑ روپے ہے۔ اس گاڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ انتہائی کشادہ اور نہایت آرام دہ اور پرسکون ہے۔ گاڑی میں لگا ایک فیچر جسے میجک باڈی کنٹرول کہا جاتا ہے اپنے فرنٹ فیسنگ کیمرے کی مددد سے سامنے کی سڑک پر موجود خرابی کو دیکھتا ہے اور گاڑی کا کنٹرولر فوراَ گاڑی کی سسپنشن آٹومیٹک ایڈجسٹ کر لیتا ہے۔

انفوٹینمنٹ کے فیچر بھی گاڑی میں رکھے گئے ہیں، ریفریشمنٹ باکس اور فولڈنگ ٹیبل بھی اس میں موجود ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ صدر اور نگران وزیراعظم بھی اسی ماڈل کی گاڑی استعمال کر رہے ہیں جنہیں 2016میں خریدا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ”BMW 760Li“گاڑی استعمال کرتے تھے۔ بتا یا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے علاوہ ”BMW M760“ ماڈل کی گاڑیاں بھی وزیراعظم ہاوس بھجوائی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا تھا۔یہ پاکستان کی پندرویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس تھا جس میں نو منتخب اراکین نے حلف لیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اب 15اگست کو منعقد ہو گا ۔جس میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا خفیہ رائے شماری کے ذریعے چنائو کیا جائے گا جبکہ 17 اگست کو قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کا چنائو کیا جائے گا۔


دوسری جانب پہلے سے ہی تحریک انصاف کی پوزیشن واضح اور برتری سامنے آنے کے باعث متوقع طور پر پاکستان کے اگلے وزیراعظم عمران خان ہونگے جو 18اگست کو ایوان صدر میں ایک نہایت سادہ مگر پروقار تقریب میں پاکستان کے وزیرعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

Facebook Comments