69

سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ملک کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے جس کے کھربو ں روپے مالیت کے اثاثے ہیں اور 60لاکھ پالیسی ہولڈر ہیں جس نے ملک کی تعمیر وترقی میں بھی مدد فراہم کی ہے ۔ ریجنل چیف کے پی

چترال ( نمائندہ آوازچترال) پیر کے روز چترال کے ایک مقامی گیسٹ ہاؤ س میں سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں مقامی دفتر کی مکمل کمپیوٹرائزیشن کا اعلان ہوا جس سے ضلعے کے ہزار وں Image may contain: 2 people, people sitting and indoorپالیسی ہولڈروں کو براہ راست فائدہ ہوگا اور مقامی دفتر کی کارکردگی پر مثبت اثر مرتب ہوگا۔ اس موقع پر ریجنل چیف کے پی محمود خان، زونل ہیڈ شاہ جہان اور سابق زو نل ہیڈ نمائش خان موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ملک کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے جس کے کھربو ں روپے مالیت کے اثاثے ہیں اور 60لاکھ پالیسی ہولڈر ہیں جس نے ملک کی تعمیر وترقی میں بھی مدد فراہم کی ہے ۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد لاہور موٹر وے اور ایٹمی پروگرام کے لئے ضرورت کے وقت فنانس کی فراہمی کا Image may contain: 3 people, people sitting and indoorاعزاز اس ادارے کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا انشورنس ادارہ ہونے کی بنا پر اسے مقبول عوامی حمایت حاصل ہے اور اس پر عوام کا اعتماد روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے چترال میں سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی مقامی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور مزید محنت کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ اس موقع پرکارکنان کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات تقسیم کےئے گئے۔Image may contain: 3 people, people standing, beard and indoor

Facebook Comments