تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں سے استعفے مانگ لی

پشاور( آوازچترال رپورٹ)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو بقایا نشستوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت جاری کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں امیدواروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب امیدوار کو ایک نشست رکھنا ہوگی اور حلف اٹھانے سے قبل بقایا نشستوں سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چھوڑنے والی نشست کا استعفیٰ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوگا جو چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں جن میں این اے 53 اسلام آباد، این اے 131 لاہور، این اے 95 میانوالی، این اے 243 کراچی اور این اے 35 بنوں شامل ہیں جب کہ چیئرمین تحریک انصاف نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی کی واضح برتری نظر آئی اور پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیاہے جس دوران قومی اسمبلی کے نئے منتخب ہونے والے ارکان حلف لیں گے اور سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی 17 اگست کو صبح 10 بجے طلب کر لیا گیاہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button