عمران خان 14اگست کو نہیں بلکہ اب کس تاریخ کو حلف اٹھائیں گے،اہم تاریخ کا اعلان کر دیا گیا؟

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس یوم آزادی کی تعطیل کے بعد طلب کیا جائے گا۔جیونیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 اگست کو وزراتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔پی ٹی آئی کےرہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عمران خان کے حلف اٹھانے کی 18 اگست تاریخ مقرر ہونے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہےکہ اپوزیشن الائنس نے عمران خان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو وزراتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ خورشید شاہ اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد ہیں۔