تازہ ترین

طالبعلم توصیف احمد شاہ کا اعزاز؛ ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

چترال (نمائندہ آوازچترال) اورغوچ چترال سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے فرسٹ ائیر کے طالب علم توصیف احمد شاہ ولد محمد غازی شاہ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحا ن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 461نمبر لیکر ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ توصیف احمد شاہ نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کے دعاؤں اور اساتذہ کرام کی راہنمائی اور اپنی محنت کا ثمر قرار دیا۔
واضح رہے توصیف احمد شاہ ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ (PMS) حیات شاہ کے چھوٹے بھائی ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button