38

تورکھو میں بارش، کئی نالوں میں طعیانی

تورکھو(  آوازچترال رپورٹ) گذشتہ رات کی طوفانی بارشوں سے تورکھو میں کئی ندی نالوں میں سیلابی صورت حال ہے۔  اللہ تعالی کے فضل کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ھوا ۔اور کئی جگہوں پر راستے بند ھیں خاص کر تورکھو کے ھیڈ کوارٹر شاگرام میں شدید سیلاب آیا جس کی وجہ سے وھاں پل بہہ گیا اور راستہ مکمل طورپر بند ھے کئ نہروں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ پینے کا پانی کا مسئلہ ہوا ہے علاقے کے نمائندوں نے ضلعی حکومت اور انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ جلد از جلد اس علاقے میں اکر امدادی کارروائی کا  آغاز کیا جائے تاکہ اگے بہت بڑی آبادی ہے بعض علاقوں میں ھیضہ کی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے ۔۔

Facebook Comments