تازہ ترین

اوورسیز پاکستانیوں کو پینشن کا حق دیا جائے، پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ

پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کا اجلاس پارٹی کے سوئٹز لینڈ میں بانی و سربراہ محمد عارف گھمن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں سوئٹزرلینڈ کے مختلف شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں اور پی ٹی آئی کارکنوں و عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر عارف گھمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عمران خان کی قیاد ت میں محروم اور غریب طبقات کی دستگیری کرے اور انھیں انکا جائز مقام دلائے گی۔پارٹی کے سینئر رہنما شبیر چیمہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ، پاکستان اور دینا بھر میں موجود پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنوں کو پارٹی کی کامیابی پر مبارکباددی اور کہا کہ ہم ملکر پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ہمیں پاکستان کی حکومت کی مدد کی ضرورت ہے۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو پینشن کا حق دے اس حوالے سے پینشن کنٹری بیوشن ہم خود ادا کرینگے۔ہم جو بھی اس وقت پینشن فنڈز جمع کررہے ہیں وہ ملک منتقل کرنے کو تیار ہیں۔یہ بڑی رقم ہے اس سے ملکی قرضوں میں کمی آسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کی ترقی کے لیے ہرقسم کی خدمات انجام دینے کو تیار ہیں، عمران خان کی قیادت میں ایک نئے پاکستان کی تعمیر کرسکیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button