41

نازیبا الفاظ کا استعمال، پرویز خٹک کا کامیابی کی دوڑسے باہر ہونے کا امکان

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ)نازیبا الفاظ استعمال کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نازیبا الفاظ کے استعمال کیس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کئے جانے کا امکان ہے، پرویز خٹک قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25،جبکہ صوبائی اسمبلی میں پی کے 50اور پی کی64 سے کامیاب ہوئے ہیں۔پرویز خٹک کے نازیبا زبان کے استعمال کے خلاف کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے،جس کا فیصلہ 9 اگست کو سنایا جائے گا۔یار رہے کہ الیکشن کمیشن پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن فیصلے کے ساتھ مشروط کر چکا ہے جبکہ گزشتہ دنوں پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی بھی مانگی تھی۔خیال رہے کہ پرویز خٹک نے الیکشن مہم کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف پشتو میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔

Facebook Comments