61

نجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟ عمران خا ن نے خاموشی توڑ دی ، وہ اعلان کر دیا جس کا پوری قوم بے صبری سے انتظار کر رہی تھی

اسلام آباد (  آوازچترال رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے ایک نیا نوجوان لارہاہوں ، نوجوان کلین ہوگا اس پر کسی قسم کا کوئی سوالیہ نشان نہیں ہو گا ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سکولوں اورہسپتالوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے،پنجاب میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،سب تیاررہیں نیاپاکستان کاآغاز پنجاب سے ہی ہوگا ، پنجاب کے لوگ کئی دہائیوں سے مفلسی کی زندگی گزاررہے ہیں،پنجاب کے لوگوں کو ریلیف دینا ہے،پنجاب پولیس میں کے پی پولیس کے طرز کی اصلاحات لائیں گے،پنجاب پولیس کو غیر سیاسی اور خود مختار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے ایک نیا نوجوان لارہا ہوں،یہ نوجوان کلین ہوگا،اس پرکسی قسم کاکوئی سوالیہ نشان نہیں،آپ سب اس نوجوان کو سپورٹ کریں،میں جوان اور تجربہ کار کابینہ کی ٹیم لے کر آرہا ہوں۔ان کا کہناتھا کہ میرے لیے سب سے بڑا عذاب ٹکٹ دینا تھا اور ہم نے ٹکٹ دینے کے عمل کو مزید بہتر کرنا ہے، جہاں ہماری کمزوری ہےاس حلقےمیں ابھی سے کام شروع کرنا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے پارٹی کو ایک ادارہ بنانا ہے، یہ کوئی عام پارٹی نہ ہو جہاں پر سفارش ہو، سب سے زیادہ ذمہ داری پنجاب والوں پر ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انصاف میرٹ پر کرنا ہے، میں فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کے لیے کروں گا، آپ نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے اور قوم کا پیسہ بچانا ہے تاکہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جاسکے

Facebook Comments