تازہ ترین

کوہاٹ سے چلنے والا ٹرک چترال پہنچ کر حادثے کا شکار

چترال (نمائندہ آوازچترال ) کوہاٹ سے چلنے والا ٹرک چترال پہنچ کر حادثے کا شکار ہوا ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم ٹرک کو جزوی نقصان پہنچا ۔ تفصیلات کے مطابق جغور چترال میں جو ڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے ٹرک نمبر GLTD 1531جسے ڈرائیور زمال خان چلا رہا تھا ۔ کوہاٹ سے 400بیگ سیمنٹ لوڈ کرکے چترال کیلئے روانہ ہوا ۔ اور بدھ کی صبح چترال پہنچ کر سیمنٹ ٹھیکہ دار کے حوالے کرنے کیلئے مین روڈ سے جوڈیشل کمپیلکس عارضی کچی سڑک عبور کر رہا تھا ، کہ سڑک لوڈ برداشت نہ کر سکا ۔ اور ٹرک کے نیچے سے سڑک سرک گئی ۔ جس کی وجہ سے سیمنٹ سے لدا ٹرک نیچے گر تے ہوئے اُلٹ گیا ۔ اور ٹرک کو نقصان پہنچا ، جبکہ ڈرائیور محفوظ رہا ، متاثرہ ٹرک سے بکھرے ہوئے سیمنٹ کی بوریاں جمع کرنے کا کام جاری ہے ۔ جبکہ ٹرک کو نکالنے کیلئے کرین طلب کیا گیا ہے ۔ ڈرائیور زمال خان نے میڈیا کو بتا یا ۔ کہ حادثہ کچی سڑک کی وجہ سے پیش آیا ۔ جو ٹرک کا بوجھ برداشت نہ کر سکا ۔ جس سے اُن کے ٹرک کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔ تاہم وہ خود بچ گئے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button