67

تورکہو کھوت بالا، گرمائی چراگاہ پر برفانی چیتے کا حملہ ، درجنوں مویشی ہلاک و زخمی

کھوت( آوازچترال نیوز)‌تورکہو بالا کے گاوں‌کھوت کے گرمائی چراگاہ پربرفانی چیتا حملہ کرکے بیس سے زیادہ جانوروں‌کو ہلاک اور دو درجن سے زیادہ کو زخمی کردیا ہے . مقامی لوگوں‌کے مطابق حملہ برفانی چیتا نے کیا ہے . جو رات کی تاریکی سے فائدہ اُٹھاکر حملہ آور ہوا ہے . ہلاک جانوروں‌میں‌گائے ، بیل ، بچھڑے وغیرہ شامل ہیں‌. خبر کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے عوام موقع پر پہنچ گئے مگر ایک جانور کو بھی بچا نہ سکے. علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سے لوگوں‌کے نقصانات کی فوری ازالہ کا مطالبہ کیا ہے . اور مذید حیوانات کو تحفظ پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا ہے .

Facebook Comments