تازہ ترین

بے نظیر بھٹو شہیدہوچکی ہیں ا ن کی ذات کوکسی تنازع میں نہیں لاناچاہتے،این آراوکیس میں پرویز مشرف، آصف زرداری اور ملک قیوم سے جائیدادوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد( آوازچترال نیوز)سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں پرویزمشرف،آصف زرداری،ملک قیوم سے جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لیں ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بےنظیر بھٹو شہیدہوچکی ہیں ا ن کی ذات کوکسی تنازع میں نہیں لانا چاہتے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے این آر او سے متعلق کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاناما کیس میں بینظیربھٹوکانام بھی شامل تھا،بینظیربھٹو کی جائیداد آصف زرداری یابلاول کومنتقل ہوئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اسکی بھی تفصیلات منگوائی جائیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بینظیربھٹوکی بے حرمتی نہیں کرسکتا۔فاروق نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اوربلاول نے ترکے میں ملنے والی جائیدادکوظاہرکیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین نے جواب جمع کرائے ہیں،جائیدادکی تفصیلات نہیں دی،جائیداد کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرائیں،ہم چاہتے ہیں کہ آپ سرخروہوں۔عدالت نے این آراوکیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کردی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button