تازہ ترین

نوازشریف کی رہائی ممکن ہوگئی،جس قانون کے تحت سزا سنائی گئی وہ قانون ہی غیرقانونی ہے کیونکہ ۔۔!،قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے انوکھا نکتہ ڈھونڈ نکالا

لاہور( آوازچترال رپورٹ )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف بینچ تشکیل دیدیاہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دیئے گئے بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا ، شاہد محمود سیٹھی اور مجاہد مستقیم احمد زمل ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست لائیرز فاو نڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطتسے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو غیرقانی ہے ، نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا غیرقانونی ہے ، عدالت نواز شریف اور دیگر نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کالعدم قراردے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button