تازہ ترین

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال فرقان بلال اور ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے پولیس لائنز کے احاطے میں واقع یادگار شہداء پر پھول چڑہائے اور شہداء کے روح کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعامانگی گئی

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) چترال میں یوم شہدائے پولیس اس عزم کے ساتھ منائی گئی کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ عوام کی جان ، مال اور ابرو کے حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور تن من دھن کی قربانیوں کا سفر جاری رکھا جائے گا تاکہ وطن عزیز میں امن و سکون کی فضا قائم ہواور شہری سکھ کی نیند Image may contain: 7 people, outdoorسوسکیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں صبح کا آغاز شہداء کے لئے قرآن خوانی سے ہوئی جبکہ بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال فرقان بلال اور ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے پولیس لائنز کے احاطے میں واقع یادگار شہداء پر پھول چڑہائے اور شہداء کے روح کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعامانگی گئی ۔ Image may contain: 3 people, people sitting and outdoorاس موقع پر پولیس کا ایک چاق وچوبند دستے نے یادگار شہداء کو سلامی دی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ چترال پولیس نہ صرف پورے صوبے بلکہ پورے ملک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے جس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ ہر ازمائش کے وقت کیا ہے اور چترال میں جرائم کی کمی میں اس فورس کا اہم کردار رہا ہے جبکہ سوات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اس ضلعے کی پولیس نے آخری چٹان کا کردار ادا کرکے شجاعت وبہادری کی داستان رقم کی جس پر اہل چترال فخر کرتے رہیں گے ۔Image may contain: 5 people, people standing انہوں نے کہاکہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیں امن کی فضا اور تحفظ کا احساس فراہم کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر فرقان بلال نے بھی شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ ڈیوٹی کی لائن پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنا غیر معمولی بات ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پولیس شہداء کی فیملی کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں تنہائی کا احساس ہونے نہیں دیا جائے گا۔ یوم شہداء کے موقع پر پولیس کی طرف شہداء کے گھرانوں میں تخائف پہنچائیے گئے۔ Image may contain: 3 people, people standingایڈیشنل ایس پی نورجمال، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز محی الدین کے علاوہ ڈی ایس پی ظفر احمد، ڈی ایس پی عبدالستار، ڈی ایس پی اقبال کریم اور فاروق جان اور دوسرے سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔Image may contain: 5 people, people standing and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button