110

تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق دریشک انتقال کرگئے

ملتان ( آوازچترال رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں انتقال کرگئے۔

پی پی 296 ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے طارق خان دریشک کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سے تین روز سے طارق دریشک کو گردن توڑ بخار ہوا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ملتان کے سٹی ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے رات کوان کی طبیعت میں بہتر لانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Facebook Comments