”یہ شخص پاکستانی نہیں بلکہ غیر ملکی ہے اور۔۔۔“ عام انتخابات میں غیر ملکی شہری بھی جیت کر اسمبلی میں پہنچ گیا، جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا
عام انتخابات 2018 پر ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں شدید تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں ،سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں بدترین دھاندلی کے الزامات عائد کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم(آر ٹی ایس) میں خرابی آ گئی تھی جبکہ الیکشن کمیشن نےآر ٹی ایس کی ناکامی کی انکوائری کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے ،انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی اُمیدواروں کو حلف نامے جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔اب انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی احمد کہزاد پاکستان نہیں بلکہ افغان شہری ہیں، علی احمد کہزادکا شناختی کارڈ نہ ہونا اور شناختی کارڈ نہ ہونے کے باوجود بھی انتخابات میں حصہ لے کر کامیاب ہو جانا ایک اہم اور حساس معاملہ ہے جس پر الیکشن کمیشن کو جواب دینا چاہئیے۔