تازہ ترین
وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کون ہو گا ؟ عمران خان نے نام فائنل کر لیا
لاہور ( آوازچترال رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کیلئے عاطف خان کا نام فائنل کر لیاہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک اس وقت عہدے کیلئے لابنگ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ان کا اصرار ہے کہ اگر انہیں نہیں بنایا جارہا تو پھر سابق سپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کو بنایا جائے تاہم دوسری جانب وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ انہیں منظور ہوگا ۔عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اس وقت اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ کے پی کے کیلئے عاطف خان کانام فائنل کر لیا گیاہے جبکہ اس کا حتمی اعلان وہ کال کریں گے ۔ سابق وزیراعلیٰ کے پی کے لابنگ کرنے میںمصروف ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز سپیکر ہاﺅس میں ملاقاتیں بھی کی تھیں ۔
Facebook Comments