52

عمران خان کاقوم سے پہلا خطاب پاکستان کیلئے حیران کن ایجنڈا پیش کردیا

المیہ قرار دیا اس کے باوجود الیکشن ہوئے میں تمام سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ میں پاکستان کو فلاحی ریاست بناؤں گا۔ پاکستان کے 45فیصد بچوں کو خطرناک بیماریاں لاحق ہیں ،اڑھائی کروڑ بچے سکول ہی نہیں جاتے ۔گندا پانی سے سالانہ لاکھوں افراد مر جاتے ہیں ۔میری پہلی ترجیح صاف پانی کی فراہمی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن 2018میں کامیابی کے بعد بنی گالہ میں عوام سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی جائیگی۔ہم اداروں کو مضبوط کرینگے ۔یہ ادارے میری اور میرے وزیروں کا احتساب کر سکیں گے۔قانون سب کیلئے برابر ہوگا۔گورننس کا نظام ٹھیک کرینگے۔ہم سرمایہ کاروں کیلئے بہتر ماحول فراہم کرینگے ۔اوورسیز پاکستانیوں کو تمام سہولیات مہیا کرینگے۔ہم وزیر اعظم کو تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دینگے ۔تمام گورنرز ہاؤس کو عوام کیلئے کھول دینگے۔
Facebook Comments