تازہ ترین
تحریک انصاف کے وفاقی وزراء کون ہوں گے؟ لائن اپ مکمل، خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ تبدیل، پنجاب میں کون وزیراعلیٰ ہو گا؟ نام منظر عام پر آ گئے، حیرت انگیز انکشافات
اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ) عام انتخابات میں تحریک انصاف وفاق، خیبرپختونخوا اور صوبہ پنجاب میں حکومت بناتی ہوئی نظر آ رہی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کو حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے، اس کے علاوہ اب تحریک انصاف میں وزرائے اعلیٰ اور اہم وزارتوں کے امیدوار بھی سامنے آ گئے ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان اورفواد چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں، دوسری جانب خیبرپختونخوا میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جگہ اب عاطف خان کو وزارت اعلیٰ کا منصب دیے جانے کا
امکان ہے اور پرویز خٹک وفاقی وزارت داخلہ کے امیدوار ہیں، تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری وزارت خارجہ اور نیشنل سکیورٹی ڈویژن کی امیدوار ہیں، جب کہ عمران خان اسد عمر کو پہلے ہی وزیر خزانہ نامزد کر چکے ہیں۔
Facebook Comments