تازہ ترین

عام انتخابات میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے خوشگوار ماحول کو جنم دیا۔ انجینئر فضل ربی جان

چترال ( نمائندہ آوازچترال) پی پی پی ضلع چترال کے سینئر نائب صدر انجینئر فضل ربی جان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات ملک کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوں گے جس کے ساتھ ملک کی مستقبل کا سوال وابستہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر جبکہ پاکستان بھر کے عوام کی نظریں انتخابی نتائج کے حوالے سے چترال پر پڑی ہوئی ہیں جوکہ قومی اسمبلی کا نمبر 1حلقہ ہے۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں پارٹی کے دیگر عہدیداروں قاضی وقار اقبال، عبدالصمد شاہ، فتح الرحمن اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس امر پر اطمینا ن اور مسرت کا اظہار کیاکہ انتخابی مہم انتہائی پرامن اور دوستانہ ماحول میں پایہ تکمیل کو پہنچ گئی اور کہیں بھی فرقہ ، قومیت و برادری اور علاقائیت کو ہو ا نہیں دی گئی اور ان بنیاد وں پر کسی نے ووٹ مانگ منافرت پھیلانے کی کوشش نہیں کی اور انتخابی مہم کے نتیجے میں دوسرے علاقوں میں دشمنی اور نفرت پروان چڑھتی ہیں لیکن چترال میں ماحول اور بھی خوشگوار ہوگئی ہے جس میں چترال کے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور ان کے کارکنان اور سول سوسائٹی کا اہم کردار ہے۔ انجینئر فضل ربی جان نے ارندو سے لے کر بروغل تک عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پی پی پی کے رہنماؤں کا ہر جگہ فقید المثا ل استقبال کیا اور ان کو بھاری اکثریت سے جتوانے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم میڈیا کے ذریعے تمام عوام کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ پی پی پی جیت یا ہار دونوں صورتوں میں ان کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کوکسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور علاقے کی ترقی کی کوششوں اور جدوجہد میں حصہ لیتے رہے گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ چترال میں پیدا شدہ خوشگوار ماحول دراصل پی پی پی کی مفاہمانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے جسے شہید بے نظیر بھٹو نے رواج دیا تھا اور یہ خوش آئندبات ہے کہ چترال میں موجود سیاسی جماعتیں سیاسی طور پر میچو ر ہوگئے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button