45

پاکستان کی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)عام انتخابات 2018پاکستان کی تاریخ کے مہنگا ترین الیکشن ہونے جارہاہے جس کے سلسلے میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے انعقاد پر 21 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔ 2013 کے عام انتخابات کی نسبت اخراجات میں پانچ گنا اضافہ، سرکاری خرچ کا تخمینہ 21 ارب روپے سے زائد ہے۔ عام انتخابات میں اس بار مہنگا امپورٹڈ بیلٹ پیپر استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پولنگ سٹاف کا اعزازیہ بھی 3000 سے بڑھا کر 8000 روپے کر دیا گیا ہے۔یوں 2013 میں ایک ووٹر پر آنے والا 58 روپے کا خرچہ 140 روپے اضافے کیساتھ اس بار 198 روپے ہو چکا ہے۔ 2013 میں الیکشن کمیشن نے انتخابات پر 4 ارب 73 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے حلقے میں انتخابی اخراجا ت کی حد 40 لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی جبکہ امیدواروں نے اس حد سے تجاوز کرکے کہیں زیادہ خرچ کیا ہے ۔

Facebook Comments