تازہ ترین

اکستان تحریک انصاف برادری ازم، ذات پات اور دوسرے تعصبات سے مبرا وفاق پسند سیاسی جماعت ہے۔ عبدالطیف

چترال( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف چترال سمیت پورے ملک سے نسلی ونصبی ، ذات پات اور مسلک و مذہبی تعصبات سے مبراء ایک وفاق پسند سیاسی جماعت ہے ، جو ملک میں ترقی پسندی اور امن و خوشحالی کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف چترال کے امیدوار عبدالطیف نے چترال پولو گراونڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ لوٹکوہ اوراپر چترال میں پی ٹی آئی کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں کہ شاید وہ اسماعیلی کمیونٹی کو اقلیت قرار دے رہے ہیں ۔ اس قسم کا پروپیگنڈہ پھیلانے والے اپنی ڈوبتی  کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ عبدالطیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی مخصوص مسلک، علاقہ یا ذات پات کی جماعت نہیں بلکہ پاکستان کے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، اور ہم انصاف پر مبنی ترقی یافتہ معاشرے کا قیام چاہتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چترال کی واحد جماعت ہے جو برابری پر یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چترال کے امیدوار صوبائی اسمبلی اسرار الدین نے اسمبلی اسرار الدین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اللہ تعالی نے چترال کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے اگر اللہ نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو ہم چترال کے مسائل کی بنیاد پر  نہیں بلکہ وسائل کو ترقی دینے کے لئے حکومت کی توجہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں معدنیات، سیاحت اور آبی ذخائر بڑی تعداد میں موجود ہے جس سے استفادہ حاصل کرکے ہم اپنے خطے کو ترقی کے منزل پر گامزن کرسکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ابھی تک کسی بھی سیاست دان یا حکومت نے اس جانب توجہ نہیں البتہ پاکستان میں پہلی دفعہ پاکستان تحریک انصاف نے سیاحت کو اپنی گیارہ نکاتی ایجنڈے میں ساتویں نمبر پر رکھ کر یہ پیغام دیا کہ مستقبل میں پاکستان کے شمالی خطے ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اسرار الدین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے سی پیک میں آبی بجلی گھروں کی منظوری لی ہے اور چترال میں پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ ہماری حکومت نے چترال میں 3000 میگاواٹ بجلی گھروں کی تعمیر کی Image may contain: one or more people, crowd and outdoorمنظوری دی ہے ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اقتدار میں آنے کے بعد جلدی سے ان منصوبوں پر کام شروع کیا جائے ۔ ان منصوبوں کے لئے ہم باہر سے سرمایہ کاروں کو چترال بلائیں گے اس سے چترال میں معاشی انقلاب آئے گا اور انہی منصوبوں کے توسط سے چترال کا انفراسٹریکچر خود بخود تعمیر ہوگا۔اسرار الدین کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی کا 65 فیصد نوجوان آبادی پر مشتمل ہے آج ہی اس آبادی کے حوالے سے ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت ملنے کی صورت میں پانچ سالوں میں چترال میں دس ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button