تازہ ترین

عوامی نیشنل پارٹی ارندوگول کے سینئررہنماملک ظفرخان اورمسلم لیگ (ن) کے رضاء4 خان اورمحمدظاہرخان پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان

چترال (نمائندہ آوازچترال) صدرپاکستان پیپلزپارٹی یونین کونسل ارندو حاجی غازی خان کی انتھک کوششوں سے عوامی نیشنل پارٹی ارندوگول کے سینئررہنماملک ظفرخان مشوانی 200اورمسلم لیگ (ن) اکروئے ارندوکے رضاء4 خان اورمحمدظاہرخان 80افرادکی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا۔پارٹی کے ضلعی دفترمیں ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمد،قاضی وقاص احمد،چیئرمین موری اوردیگرنے انہیں ہارپہناکرخوش آمدیدکہا اور کہاکہ ارندو دراصل پہلے سے پی پی پی کا گڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارندو سمیت دوسرے سرحدی علاقوں کے عوام اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پی پی پی ہی غریبوں کی واحد جماعت ہے جوکہ ترقی پر یقین رکھتی ہے اور 25جولائی کو ان علاقوں کے عوام تیر پر مہر لگاکر بھٹو شہید کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button