تازہ ترین
پاکستان مسلم لیگ (ن) ہفتہ 21۔جولائی کو سہ پہرچار بجے پولو گراونڈ چترال میں انتخابی جلسہ منعقد کرے گی
چترال ( نمائندہ آوازچترال) پاکستان مسلم لیگ (ن) ہفتہ 21۔جولائی کو سہ پہر پولو گراونڈ چترال میں انتخابی جلسہ منعقد کرے گی جوکہ موجود ہ عام انتخابات میں اپنی نوعیت کا پہلا جلسہ ہوگا کیونکہ اب تک کسی دوسرے سیاسی جماعت نے چترال شہرمیں ضلعی سطح پر جلسہ عام منعقد کرکے اپنی قوت کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ جلسے سے این اے ۔1کے امیدوار اور سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین ، اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ درین اثناء اجلاس کی تیاریاں مکمل کی گئیں ہیں۔
Facebook Comments