تازہ ترین

پولٹری سپلائروں کی ہڑتال سراسر غیر قانونی اور بلا جواز ہے اور چترال کے عوام کو اب مزید ان کی بلیک میلنگ میں آنے کی بجائے کچھ دن بغیر چکن کے گزارہ کرلیں۔ فضل باری

چترال ( نمائندہ آوازچترال) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال فضل باری نے کہاہے کہ چترال کے لئے پولٹری سپلائروں کی ہڑتال سراسر غیر قانونی اور بلا جواز ہے اور چترال کے عوام کو اب مزید ان کی بلیک میلنگ میں آنے کی بجائے کچھ دن بغیر چکن کے گزارہ کرلیں اور ان کی چالوں کو کامیاب ہونے نہ دیں جوکہ ذیادہ سے ذیادہ منافع کمانے کی چکر میں ایسے چکر چلاتے ہیں۔ اپنے دفتر میں مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا صفائی کے لئے فی مرغی صرف 2روپے ٹیکس لینا بالکل جائز ہے جوکہ ذبح شدہ مرغیوں کے فضلات کو ٹھکانے لگاکر شہر کو صاف رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ فی مرغی 2روپے کو ضلعی انتظامیہ نے چکن کا ریٹ مقررکرتے وقت پہلے ہی پولٹری سپلائروں کے منافع میں شامل کردی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس ہفتے اپر دیر میں زندہ مرغی کا فی کلوگرام ریٹ 172روپے اور سوات میں 168روپے ہے لیکن چترال میں یہ 200روپے ہے جس میں اس 2روپے کی صفائی ٹیکس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر عوام ساتھ دیں تو پولٹری سپلائر اپنی من مانی مزید جاری نہیں رکھ سکیں گے ۔ ڈی ایف سی نے مقامی میڈیا کے نمائندگان کی توجہ دلانے پر کہاکہ پرچون فروشوں سے مرغیوں کی سرکاری مقررکردہ ریٹ میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ان کو روایتی اور مینول ترازو کے بجائے ڈیجیٹل ترازو رکھنے کا پابند کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل ترازو میں تو ل کر ایک ہزار گرام (ایک کلوگرام) کے بعد ہر 50گرام کے لئے 10روپے کا اضافہ ہوگا اور یوں صارفین کو سرکاری ریٹ کے مطابق چکن دستیاب ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button