تازہ ترین

وہاں تو وہ لوگ بھی ہیں جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا‘‘ اڈیالہ جیل میں کس شخص کو نواز شریف سے بھی زیادہ سہولیات حاصل ہیں؟ اس ’’دریا دل‘‘ شخص نے کیا چیز نواز شریف کو دی ہے؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ) سینئر صحافی شاہین صہبائی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ایسا شخص بھی موجود ہے جسے میاں نواز شریف سے بھی زیادہ سہولیات حاصل ہیں، سینئر صحافی شاہین صہبائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میاں نواز شریف کا نیا پڑوسی راجہ ارشد میاں نواز شریف کا جیل میں بی کلاس کا پڑوسی ہے، اسے فائیو سٹار سہولیات حاصل ہیں، اس کے پاس وائی فائی کی سہولت کے علاوہ 20 سمیں بھی موجود ہیں،میاں نواز شریف اس کے وائی فائی سے وٹس اپ استعمال کر رہےہیں، راجہ ارشد نے محمد میاں سومرو کے بھانجے کو 2016ء میں قتل کیا تھا لیکن جیل سپرنٹنڈنٹ کو ان سہولیات کے حصول کے لیے بھاری رشوت دی جاتی ہے ، سینئر صحافی شاہین صہبائی نے لکھا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔واضح رہے کہ 2016ء میں سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک کواسلام آباد کی ایک مارکیٹ میں سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button