تازہ ترین

انتخابی مہم کے دوران نا زیبا الفاظ کا استعمال“الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل عمران خان کو زور دار جھٹکا دے دیا

اسلام آباد(  آوازچترال رپورٹ) الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کردیا، مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق اور پرویز خٹک کو بھی نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل”ایکسپریس نیوز“ کے مطابق انتخابی جلسوں میں مخالفین کے خلاف نامناسب اور تضحیک امیز زبان استعمال کرنا عمران خان کو مہنگا پڑگیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریروں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نوٹس جاری کردیا,ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کل کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے , چار رکنی بنچ کل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس میں سماعت کرے گا، جب کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق اور پرویز خٹک کو بھی نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے, جب کہ دیگر امیدواروں کے تند و تیز بیانات اور جلسوں میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن جائزہ لے رہا ہے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button